زرداری کےمزید اکائونٹس ملنے پر بلاول کوتنقید کےمواقعے ملیں گے۔فوادچوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ دوتین ہفتے ٹھہرجائیں ، جب آصف زرداری کے مزید اکاؤنٹس کا انکشاف ہوگا تو بلاول بھٹو زرداری کوحکومت پر تنقید کرنے مزید موقع ملے گا

پیپلزپارٹی والے چاہتے ہیں کہ ایف آئی اے سپریم کورٹ کی بجائے ان کے ساتھ کھڑی ہو ۔
فواد چودھری نے کہا کہ پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ احتساب نہ ہوا اور آصف زرداری کے اکاؤنٹس نہ کھولے جائیں ۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور نواز شریف کا ایک ہی مسئلہ ہے کہ ان کے اکاؤنٹس کو نہ چھیڑا جائے ، اگر آپ ان کو نہیں چھیڑتے تو حکومت بھی ٹھیک ہے اور جمہوریت بھی اور اگر ان کے چھیڑا جائے گا تو حکومت بھی نا اہل ہے اور جمہوریت بھی خطرے میں پڑ جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ دوتین ہفتے ٹھہر جائیں جب آصف زرداری کے مزید اکاؤنٹس کا انکشاف ہوگا تو بلاول کو حکومت پر تنقید کرنے کا مزید موقع ملے گا ۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ سپریم کورٹ جو تحقیقات کررہی ہے وہ روکی جائیں اور ایف آئی اے سپریم کورٹ کی بجائے پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑی ہو ۔

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ غداریوں کے مقدمے نہیں ہونے چاہئے ، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا سربراہ شہباز شریف کے بننے کی صورت میں ہم کو بہت سے تحفظات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے پراجیکٹس کا اگر اپوزیشن آڈٹ کرے تو انصاف کی بات ہے لیکن اب اگر نوازشریف کے پراجیکٹس کا آڈٹ شہبازشریف کریں تو یہ انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے ، اس پر بات ہورہی ہے ،

ایک طریقہ کار ہونا چاہئے جس پر انصاف کے کم از کم تقاضے پورے ہوسکیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہر واقعے کی تحقیقات ہونی چاہئے ۔