کور کمانڈر راولپنڈی کا ایل او سی کے مختلف سیکٹرز کا دورہ

 

راولپنڈی: کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرز کا دورہ کیا اور وہاں موجود فوجی جوانوں اور افسروں سے ملاقات بھی کی اور ان کے مورال اور مستعدی کی تعریف کی۔

ذرائع کے مطابق 2018 میں بھارتی فورسز نے 400 مرتبہ ایل او سی کی خلاف ورزی کی جس کے نتیجے میں 30 معصوم شہری شہید اور 121 زخمی ہوئے۔رواں ماہ کے ابتدائی ہفتے میں بھارتی فوجیوں کی جانب سے ایل او سی کے کوٹ کوٹیرہ سیکٹر پر اور منڈال سیکٹر پر فائرنگ کے نتیجے میں کئی شہری بشمول خواتین شہید ہوئی تھیں۔ جس کے بعد دفتر خارجہ نے بھارت کے جارحانہ رویے کے خلاف احتجاجی مراسلہ بھیجتے ہوئے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کیا تھا۔