کراچی: رمضان المبارک میں بجلی کی بلا تفریق فراہمی نہ کرنے پر کے الیکٹرک پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق نیپرا ترجمان کا کہناہے کہ کے الیکٹرک پر جرمانہ مکمل تحقیقات کے بعد عائد کیا گیا ہےکیوں کہ کے الیکٹرک رمضان المبارک 2017 کے دوران صارفین کو بلا امتیازبجلی کی فراہمی میں ناکام رہا،
نیپرا ٹیم نےکراچی کا دورہ کیا اورکمپنی کی بجلی پیداواری، ترسیلی، تقسیمی سہولتوں کا جائزہ لیا، ماہرین کی ٹیم نے اپنی رپورٹ میں شدید تحفظات کا اظہار کیا، اوربتایا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں 14 سے 16 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا رہا۔