اسلام آباد:ـ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ منی بجٹ میں غریب عوام کے ساتھ ظلم کیا گیا، منی بجٹ سے بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوگا،
انہوں نے کہاکہ عمران خان تو عام آدمی کی زندگی آسان بنانے کی بات کرتے تھے لیکن منی بجٹ میں فائدہ ہوا ہے تو عمران خان کی اے ٹی ایم کوہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ یہ منی ڈرامہ ہے جو پی ٹی آئی کی عادت ہے، لگتا ہے تبدیلی والے احتساب سے بھاگ رہے ہیں،
پی ٹی آئی نے صرف انقلابی نعرے لگائے اور اقدامات نہیں کیے جب کہ عمران خان کو اپنے وعدوں پر قائم رہنا چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم ہاؤس میں بھینسوں کی نیلامی سےمذاق بنا کیونکہ اشتہارات کےخرچ کو دیکھیں تونیلامی نقصان میں رہی۔ انہوں نے کہا کہ منی بجٹ سے مایوسی ہوئی،
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ بجٹ سے امیروں اور کالے دھن والوں کو فائدہ ہوا ہے، نان فائلرز کو چھوٹ دینا کسی اسکینڈل سے کم نہیں، ہم نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کو دلوائی، ہم نے چوہدری نثار جیسے اپوزیشن لیڈر کو چیئرمین کمیٹی بنایا تاکہ کڑا احتساب ہو۔