وزیراعظم عمران خان کاسانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث افسران کوعہدوں سےہٹانےکاحکم

 اسلام آباد: سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کے بعد وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔

اطلاعات کے مطابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث افسران کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کی ہدایت کی۔

خیال رہے کہ عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا، ٹیلی فونک گفتگو میں ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور وزیر اعظم نے ماڈل ٹاؤن میں قتل عام کا نشانہ بننے والوں کو انصاف کی فراہمی کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نہتے شہریوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والوں کو نظام عدل سے فرار کی اجازت نہیں دی جاسکتی، قانون کے یکساں نفاذ پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں، دیوانی و فوج داری مقدمات میں فوری انصاف تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔