اسلام آباد : سعودی عرب تعلیم اور صحت کے شعبے میں 3 مختلف منصوبو ں کی تکمیل کے لیے پاکستان کو ایک کروڑ60لاکھ ڈالر کی گرانٹ دے گا۔ دونوں ممالک نے باہمی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردئیے۔باہمی مفاہتی یادداشت کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان کی جانب سے سیکریٹری خزانہ عارف خان اور سعودی عرب کی جانب سے کرائون پرنس کے مشیر اور سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کے سربراہ احمد اغیل ایف الخطیب شامل تھے۔
سعودی گرانٹ میں ملنے والی رقم سے مظفرآباد میں اسپتال کی تعمیر اور خیبر پختون میں تعلیم و صحت کے شعبے میں جاری ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔اس سے قبل کرائون پرنس کے مشیر اور وزیر خزانہ اسد عمر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر بنانے پر بھی بات چیت کی گئی تھی۔