پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پہلے روز کے مذاکرات مکمل

 

اسلام آباد : پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ وفد کے درمیان پہلے روز کے مذاکرات مکمل ہوگئے، بات چیت کا یہ سلسلہ ایک ہفتے تک چلے گا۔ پاکستان کے آئی ایم ایف سے مذاکرات میں پاکستان کی معیشت کو درپیش چیلنجوں کا جائزہ لیا جائے گا،اس سلسلے میں آئی ایم ایف کا وفد ایک ہفتے تک پاکستان میں قیام کرے گا، مذاکرات ایک ہفتے تک جاری رہیں گے۔

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف مذاکرات میں آئی ایم ایف مشن کی سربراہی ہیرالڈ فنگر کررہے ہیں جبکہ پاکستانی وفد میں سیکریٹری خزانہ، گورنر اسٹیٹ بینک، سیکریٹری اقتصادی امور شامل ہیں۔ایک ہفتے تک جاری رہے والی بات چیت میں آئی ایم ایف وفد کی خزانہ، تجارت، توانائی، پیٹرولیم، سرمایہ کاری اور ایف بی آر حکام سےبھی مذاکرات ہوں گے۔