حکومت کی بیوروکریسی میں اکھاڑ پچاڑ

 

اسلام آباد : حکومت نے 9 وفاقی سیکرٹریز کے تبادلے کر دیئے،نوٹیفکیشن کے مطابق محمد مشتاق احمد کو سیکرٹری مذہبی امور، محمد رضوان ملک کو سیکرٹری نجکاری کمیشن، میجر ریٹائرڈ اعظم سلمان خان کو سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی، سیکرٹری صنعت و پیداوار خالد مسعود چوہدری کو سیکرٹری نیشنل سکیورٹی ڈویژن، سید افتخار حسین بابر کو سیکرٹری ٹیکسٹائل مقرر کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ معروف افضل کو سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی، اظہرعلی چوہدری کو سیکرٹری صنعت و پیداوار، رخسانہ یاسمین کو ایم ڈی قومی ٹرسٹ برائے معذوران اور ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ عمران احمد کو سپیشل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ تعینات کردیا گیا ہے۔گریڈ 21 کے افسر محمدرشید کی خدمات سندھ حکومت کے سپرد کردی گئیں ہیں جبکہ ربیعہ جویریہ آغا کی بطور سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی تعیناتی منسوخ کردی گئی ہے۔