کروڑوں مالیت کی غیرملکی کرنسی دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

اسلام آباد: اسلام ایئرپورٹ پرکسٹم حکام نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں مالیت کی غیرملکی کرنسی دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو اسمگلروں عنایت خان، غلام دستگیرکو گرفتارکرلیا۔
خفیہ اطلاع پراسٹنٹ کلکٹرعائشہ، فرحین زارا، ایڈیشنل کلکٹر نثاراحمد نے جہاز سے ملزمان کو گرفتارکیا جو پی کے 233 کے زریعے دبئی جارہے تھے۔
ڈپٹی کلکٹرکے مطابق ملزمان کے قبضہ سے تین کروڑاسی لاکھ روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی برآمد کرلی گئی، گرفتار ملزمان کوجہازکی روانگی سے قبل پکڑا جب کہ تمام سرچنگ پوائنٹس کلیئر کرکے جہاز میں سوار ہو چکے تھے۔