راولپنڈی میں واقع گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج سکستھ روڈ کے ہاسٹل میں ایک طالبہ پراسرار طور پر جاں بحق ہو گئی۔
راولپنڈی میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فاروویمن کے ہاسٹل کے کمرہ نمبر 104 سے بی اسی سی طالبہ عروج فاطمہ کی لاش برآمد ہوئی تو ساتھی طالبات نے انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ شروع کردیا۔
ساتھی طالبات نے الزام عائد کیا ہے کہ مذکورہ طالبہ کسی زہریلی چیز کے کاٹنے سے جاں بحق ہوئی ہے، رات ہاسٹل وارڈن کو طبیعت خرابی کی اطلاع دی مگراسپتال نہیں لےجایا گیا۔
ادھر کالج انتظامیہ نے طالبہ کی موت کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔
طالبات نے عروج کی ہلاکت پر احتجاج کیا اور کالج کی بسوں اور ایمبولینس کو کالج سے باہر جانے سے روک دیا۔