اسدقیصرنےوزیراعظم سےملاقات میں پی اےسی چیئرمین شپ کیلئےاپوزیشن کی آراسےآگاہ کیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات کی اورپی اے سی کی چیئرمین شپ کے لیے اپوزیشن رہنماؤں کی آرا سے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور اسپیکر اسد قیصر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے نام کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہ ہو سکا۔

عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کے بارے میں عملی قدم اٹھانے سے روک دیا ہے۔جبکہ ملاقات میں جمہوری تسلسل اور اپوزیشن سے تعلقات کو بہتر بنانے پر زور دیا اور بعض وزراء کے ایوان میں رویے پر اپنے تحفظات سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی اے سی کے بارے میں حتمی فیصلہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی وطن واپسی تک موخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی واپسی پر تحریک انصاف کی پی اے سی نامزدگی کمیٹی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی اور پھر وزیراعظم کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں چیئرمین پی اے سی کے بارے میں حتمی فیصلہ کریں گے۔