نیو یارک: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاک بھارت تنازع کا کوئی عسکری حل نہیں کیونکہ دونوں ایٹمی طاقتیں ہیںاس لیے دونوں ممالک کے مسئلے کا واحد حل مذاکرات ہیں۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ جنگ آپشن نہیں ہے بلکہ دونوں ممالک کے درمیان مسئلے کا واحد حل مذاکرات ہیں۔
ان کا کہنا تھا ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ طالبان کو کس نے تربیت دی تھی، ہم اکثر بھول جاتے ہیں کہ حالات کے ساتھ دوست بھی بدل جاتے ہیں۔
وزیر داخلہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ امریکا ہمارے خطے میں نئے دوست ڈھونڈ رہا ہے، پاکستان خطے میں تنہا نہیں، آپشن سب کے پاس ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی طاقت کے طور پر امریکا خصوصی حیثیت چاہتا ہے، پاکستان بھی امریکا کے ساتھ دوستی چاہتا ہے لیکن استثنائی بنیادوں پر نہیں۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم چین اور دیگر ملکوں کے ساتھ بھی تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔