اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری حکومت نےپانی کی دستیابی کیلیےکئی اقدامات کیے ہیں،پانی کی دستیابی ہماری بقاکامسئلہ ہے،ہمیں ایسی فصلیں اگانی چاہییں جس میں پانی کم استعمال ہوتا ہو۔
اطلاعات کےمطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہناتھاکہ عالمی فورم پرغلطیاں بھی ہوجاتی ہیں لیکن حساسیت کاخیال رکھاجائے،ایران کے ساتھ بھی گزشتہ 5 سال میں تعلقات بہت بہتر کیے ہیں،ممالک کےدرمیان وقار کےساتھ تعلقات آگے بڑھانےچاہییں ،سفارتی ملاقات میں بتایاجاتاہےکہ صرف ملاقات ہوگی یابات چیت بھی،بیوروکریسی اہم معاملات کوصرف ایک خاص حدتک روک سکتی ہے۔