حکومت کو نجی بینکوں نے قرض دینے سے انکارکردیا

اسلام آباد: پہلے ہی حکومت کو تقریباً 600 ارب روپے قرض دیا ہوا ہے، مزید قرض نہیں دے سکتے،نجی بینکوں نے نئی حکومت کو قرض دینے سے انکار کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق بینکوں کے انکار پر وزارت خزانہ نے سفارش کرتےہوئے کہا کہ اس بار قرض دے دیں،اگلی بار پچھلی ادائیگیوں کے بغیرنیا قرض نہیں مانگیں گے۔

وزارت خزانہ کی سفارش کے بعد بینکوں نے حکومت کی درخواست پر اگلے ہفتے پھرغور کرنے کا وعدہ کرلیا۔

خیال رہے کہ حکومت نے محرم الحرام اور ہفتہ وار چھٹیوں کے بعد گردشی قرضوں کی ادائیگی کے لیے رقم جاری کرنی تھی۔