اسلام آباد: اوگرا نے حکومت کو پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی تجویز دی ہے،
اطلاعات کےمطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی گئی ہے جس کے مطابق پٹرول اور ڈیزل 4، 4 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز کی گئی ہے،
اس کے علاوہ اوگرا نے مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل بھی 3، 3 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سےکرے گی۔