کراچی:سابق سیشن جج کو قتل کے جرم میں سزائے موت سنا دی گئی

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق سیشن جج سکندر لاشاری کو ساتھی جج کے بیٹے عاقب شاہانی کو قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت سنا دی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق سیشن جج مٹھی سکندر لاشاری کے خلاف قتل کیس کی سماعت ہوئی۔
سابق سیشن جج کو حیدرآباد جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔ سکندر لاشاری پر سیشن جج جیکب آباد خالد شاہانی کے بیٹے قتل کا الزام تھا۔
مقدمے میں 22 سے زائد گواہوں کے بیانات قلمبند کئے گئے۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے تمام شواہد کی روشنی میں آج سابق سیشن جج سکندر لاشاری کو موت کی سزا سنادی۔
واضح رہے کہ سیشن جج خالد شاہانی کے بیٹے عاقب شاہانی کو 19 فروری 2014 میں قتل کیا گیا تھا۔