کراچی کےشربت فروش کے اکائونٹ سے2ارب روپےکے ٹرانسفرکاانکشاف

عبد القادر نے کہاکہ ایف آئی اے کے لیٹرسے اکاؤنٹ اور2ارب روپے کاپتاچلا ہے،شہری کا انکشاف

               
September 29, 2018 · اہم خبریں, قومی

کراچی: کراچی میں شربت فروش کے اکاؤنٹ میں 2 ارب روپے ٹرانسفرہونے کاانکشاف ہو اہے،یہ سن کر شہری کے پاؤں کے نیچے سے زمین نکل گئی ۔

اطلاعات کےمطابق شربت فروش شہری عبد القادر نے کہاکہ ایف آئی اے کے لیٹرسے اکاؤنٹ اور2ارب روپے کاپتاچلا ہے، معلوم نہیں میرے اکاؤنٹ میں پیسے کیسے ٹرانسفرہوئے،پولیس بھی میرے گھرکے باہرموجودہے،مین ان پڑھ ہوں مشکل سے اردو میں دستخط کرتاہوں،

مجھے یہ کہا جا رہا ہے کہ آپ نے انگریزی میں دستخط کیے، 40گزکے مکان میں رہتاہوں۔