پشاور : وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ چین افغانستان کو سی پیک میں شامل کرنے کے لیےسنجیدہ ہےاور امید ہے مستقبل میں افغانستان سی پیک میں شامل ہو جائے گا۔
پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اپنی معیشت میں بہتری کے لیے حج و عمرہ کے انتظامات بہتر بنانے پر توجہ دے رہا ہے۔
وفاقی وزیر مذہبی امور کا سابق وزیر خزانہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت کو اقتصادی مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ اسحاق ڈار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے مصنوعی اقتصادی اقدامات سے ملکی معیشت کو تباہ کیا۔نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ پشاور کا معاشی مستقبل بہت شاندار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فاٹا انضمام کے لیے ٹاسک فورس بنائی ہے، ریفارمز کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، فاٹا انضمام کے بعد قبائلی رواج کو قانونی شکل دی جائے گی۔