لاہور:رہنما پاکستان پیپلز پارٹی قمرزمان کائرہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کوئی سمت نہیں ہے،سوا مہینے میں قوم کے سامنے ان کی کارکردگی کھل کرسامنے آگئی،
انہوں نے کہاکہ عوام پر سینکڑوں قسم کے ٹیکس لگادیے گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدرقمرزمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ مورثی سیاست کیخلاف نعرے لگانیوالے خودپارٹی کارکنوں کونظراندازکررہے ہیں،
لوگوں کوضمنی الیکشن میں اپنی رائے کااظہارکرکے ان کی سمت درست کرنی چاہیے،