اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنانے پر تحفظات کااظہار کرتےہوئے کہاکہ چیئرمین کیلئے اپوزیشن کا حق نہیں بنتا،
انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے منصوبوں پر آڈٹ کے لیے شہباز شریف کو کیسے بٹھا دیں، یہ تو ایسے ہی ہے جیسے دودھ کی رکھوالی پر بلا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ موجودہ بیورو کریسی کی اخلاقی تربیت نواز شریف اور آصف علی زرداری نے کی ہے، ہم جو بیوروکریسی لائیں گے وہ آپ سب دیکھیں گے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج عمران خان سے ضمنی انتخابات کے امیدواروں کا اجلاس تھا جس میں امیدواروں کا تعارف کرایا گیا، ان شاء اللہ پی ٹی آئی کے امیدوار ضمنی انتخابات میں جیت جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب میں کوئی سرکاری افسر مداخلت نہیں کرے گا اور وزیراعظم خود کسی انتخابی مہم میں نہیں جا سکتے۔