لاہور: پاکستان کی معیشت کی تباہی میں مرکزی کردار کرپشن کا ہےاس لیے کرپشن کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں، سزائے موت دی جائےپی ٹی آئی کی جانب سےقرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قرارداد پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی ندیم قریشی کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔
جس میں کہاگیا ہے کہ کرپشن کے ناسور نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کردیا ہے،ملکی ترقی کے لیے کرپشن کو ختم کرنا ناگزیر ہوچکا ہے۔
کرپشن کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے اس کی سزا موت رکھی جائے۔ قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ کرپشن پر سزائے موت دینے کے حوالے سے جلد از جلد قانون سازی کرے۔