نوابشاہ : عام انتخابات میں الیکشن قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی و پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
اطلاعات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو عام انتخابات میں الیکشن قوانین کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری ہوا جس کے مطابق ان پر انتخابی مہم کی تشہیر اور اخراجات کی تفصیلات نہ دینے کا الزام ہے۔
نوٹس کے مطابق آصف زرداری 14 روز میں جواب جمع کرائیں کہ ان کے خلاف کارروائی کیوں نہ کی جائے، ذرائع کے مطابق ہفتہ وار چھٹی کے باعث نوٹس کی تعمیل نہیں ہوسکی ہے۔