پورا یقین ہےمشکل سے سرخروہوکرنکلوں گا،جہانگیرترین

پی ٹی آئی کارکنان نے جس محبت سے نوازامیں اس پرانکاشکرگزارہوں،اللہ کی ذات پرمکمل بھروسہ ہے،جہانگیر ترین

               
September 29, 2018 · اہم خبریں, قومی

لودھراں:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتےہوئے کہاکہ عدالت کے فیصلے سے مایوسی ہوئی،خواہش تھی نظرثانی درخواست میں پیش کردہ حقائق کاتفصیلی جائزہ لیاجاتا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہناتھاکہ اپنے ملک کیلئے اپنے لیڈرکے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہرممکن کوشش کی،پی ٹی آئی کارکنان نے جس محبت سے نوازامیں اس پرانکاشکرگزارہوں،اللہ کی ذات پرمکمل بھروسہ ہے،انشاءاللہ مشکل سے سرخروہوکرنکلوں گا۔