’’ہیلمٹ نہ پہننے والوں کو پیٹرول نہ دینے کا بل پیش ‘‘

لاہور:بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کوپٹرول نہ دینے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی، یہ قرارداد تحریکِ انصاف کے منیب سلطان چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔
قرار داد میں کہا گیا ہے کہ موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ پہننا ضروری ہے، اس لیے پٹرول پمپ مالکان ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول نہ دیں۔
قرار داد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بنگلا دیش میں بھی بغیر ہیلمٹ کے پٹرول نہیں دیا جاتا۔
قرارداد میں یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو پٹرول دینے کی صورت میں پمپ مالکان کو جرمانے کیے جائیں۔