لاہور:پنجاب کے سینئر وزیراور وزیر بلدیات عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ حکومت اورنج لائن ٹرین سمیت کوئی منصوبہ رول بیک نہیں کرے گی ۔
غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے علیم خان نے کہا ہے کہ خزانہ سارا خالی ہے، شہباز شریف کے پیروکار نہیں کہ سابق حکومت کے پراجیکٹ بند کر دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھکی پاورپلانٹ سمیت بجلی کے منصوبے سفید ہاتھی ہیں اور کوئی نیا منصوبہ شروع نہ بھی کریں تو جاری منصوبوں کی تکمیل مشکل ہے۔
علیم خان کا کہنا تھا کہ بھاری اور مستقل سبسڈی قومی خزانے پر بڑا بوجھ ہے، صاف پانی کے منصوبے میں مزید حقائق سامنے آئیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ نیا بلدیاتی نظام صوبے کی حالت بدل دے گااور پہلی بار بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دینے جا رہے ہیں ۔