کراچی: سعید آباد میں اندھی گولی کا نشانہ بننے والی 7 سالہ طالبہ اقصیٰ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ہے رپورٹ کے مطابق بچی کو کمر کی دائیں طرف گولی لگی جو چھوٹے ہتھیار کی تھی۔
ذرائع پولیس سرجن آفیس کے مطابق بچی اقصیٰ کے جسم سے 32 بور کی گولی نکالی گئی جو کمر اور پیٹ سے ہوتی ہوئی سینے میں پھنس گئی تھی۔
خیال رہے کہ سعید آباد میں اندھی گولی کا نشانہ بننے والی 7 سالہ طالبہ اقصیٰ 48 گھنٹوں سے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیرعلاج رہنے کے بعد آج صبح دم توڑ گئی تھیں ۔