لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےقبضہ مافیااورتجاوزات کےخلاف گرینڈآپریشن کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ عوام قبضہ مافیاکی نشاندہی کریں،ہم کارروائی کریں گے۔
اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی زیرصدارت اجلاس ہوا ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تجاوزات،قبضہ مافیاکیخلاف آپریشن منطقی انجام تک پہنچایاجائےگا، قبضہ مافیاکی نشاندہی کریں،ہم کارروائی کریں گے،
اجلاس میں سینئرصوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ آپریشن کوکامیاب بنانے کیلئے تمام ادارےرابطے میں رہیں،سب سے پہلے بڑے مگرمچھوں پرہاتھ ڈالاجائے گا۔