کراچی: ڈیفنس خیابان شہباز کے سگنل پر کار میں سوار 4 لڑکوں کا پولیس اہلکار پر تشدد موقع پر پولیس نے پہنچ پر 2 لڑکوں کو گرفتار کرلیا جبکہ انکے دو ساتھے لڑکے فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ساحل تھانے کا اہلکار ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ کار میں سوار چار لڑکوں نے ڈیفنس خیابان شہباز کے سگنل پر اسے روکا، اس کے ساتھ بدتمیزی کی اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔
عینی شاہدین کے مطابق چاروں لڑکے نشے کی حالت میں لگ رہے تھے اور پولیس اہلکار کی کوئی غلطی نہیں تھی،
ذرائع کے مطابق گرفتار شخصیات میں سے ایک اہم شخصیت کا بیٹا ہے اور پولیس پر اس کے خلاف کارروائی نہ کرنے کے لیے دباؤ بھی ڈالا جا رہا ہے۔
پولیس نے چاروں لڑکوں کے خلاف مقامات درج کر کے فرار لڑکوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں بھی شروع کر دی ہیں اور گرفتار لڑکوں کا میڈیکل چیک اپ بھی کرایا جا رہا ہے۔