اسلام آباد:سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے وزیراطلاعات فواد چوہدری کو تنقید کا نشانہ بناتےہوئے کہاکہ اگر موجودہ حکومت کو نقصان ہوا تو ذمہ دار فواد چوہدری ہوں گےکیوں کہ فواد چوہدری کے ہوتے ہوئے حکومت کو اپوزیشن کی ضرورت نہیں ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئےسابق چیف جسٹس آف پاکستان افٹکار چوہدری نے کہا کہ میرے بیٹے اور داماد کا ایڈن ہائوسنگ اسکینڈ ل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ ہمارے خلاف انتقامی کارروائی کی جارہی ہے۔
سابق صدرپاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگر مشرف بہادر ہیں تو واپس آکر عدالتوں کا سامنا کریں، مریم نواز نے جو سزا کاٹی وہ اس کی حقدار نہیں تھیں، سرسری نظر میں لگتا ہے کہ مریم نواز کی نااہلی ختم ہوجائے گی۔