لاہور:سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہاکہ عوام نے نوازشریف اور عمران خان کی حکومت میں فرق دیکھ لیا ہے، نواز شریف کی حکومت نے ملک کو ترقی دی جبکہ عمران خان کے دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے ۔
چور دروازے سے آئی حکومت ملک کی تقدیر نہیں بدل سکتی۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے لاہور میں این اے 124میں انتخابی مہم کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیر یہاں سے ایک بار پھر بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگا،
انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتےہوئے کہاکہ بد قسمتی سے نااہل قیادت کو عوام کا خیال نہیں۔
آج بچہ بچہ یہ کہتا ہے کہ الیکشن چوری کیا گیا۔
عمران خان کے دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے، مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی۔