شہباز شریف کا وزیراعظم آزادکشمیر کوفون،ہیلی کاپٹرپرفائرنگ کی مذمت

بھارت مقبوضہ کشمیرمیں مظالم سے توجہ ہٹانے کیلئے ایسی حرکتیں کرتاہے،شہباز شریف

               
September 30, 2018 · اہم خبریں, قومی

لاہور: اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نے وزیراعظم آزادکشمیرکوٹیلی فون کر کے بھارتی فوج کی جانب سےہیلی کاپٹرپرفائرنگ کی مذمت کی ہے۔
اطلاعات کےمطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے فائرنگ کے واقعے کی مذمت کر تے ہو ئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں مظالم سے توجہ ہٹانے کیلئے ایسی حرکتیں کرتاہے،مقبوضہ کشمیرکے عوام کی ہمیشہ حمایت کرتے رہیں گے۔