لاہور:وفاقی وزیراطلاعات کے بیانات کے بعد حکومت اور اپوزیشن جماعت ن لیگ کے درمیان قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کے معاملے پر تنازع شدت اختیار کر گیا ہے، ن لیگ نے چیئرمین شپ شہباز شریف کو نہ ملنے پر تمام کمیٹیوں سے ارکان دستبردار کرانے کا فیصلہ کرلیاہے۔
خیال رہےکہ گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ چیئرمین پی اے سی کیلئے اپوزیشن کا حق نہیں بنتا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وطن واپس آئیں گے تو پارٹی اس حوالے سے فیصلہ کرے گی۔
ذرائع مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ نہ ملی تو تمام کمیٹیوں سے اپنے ارکان دستبردار کرا لیں گے۔
ذرائع کے مطابق قائمہ کمیٹیوں سمیت کسی بھی کمیٹی کا مسلم لیگ (ن) کے ارکان حصہ نہیں بنیں گے۔