کراچی:فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی مدت میں مزید 2 ماہ کی توسیع کر دی۔
ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی آج آخری تاریخ تھی لیکن اب ریٹرنز فائل 30 نومبر 2018 تک جمع کرائے جا سکیں گے۔
ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی تاریخ کمپنیوں اور تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑھائی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق آن لائن ریٹرن جمع کرانے کے نئے سافٹ ویئر سے ٹیکس دہندگان کو مشکلات پیش آ رہی تھیں جس کے باعث تاریخ کو بڑھایا گیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ بڑھائی گئی تھی۔