کورکمانڈرز کانفرنس میں انسداددہشت گردی آپریشنز جاری رکھنےکا فیصلہ

 راولپنڈی: سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں پائیدار امن کے لیے انسداد دہشت گردی آپریشنز جاری رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق کورکمانڈرز کانفرنس جنرل ہیڈ کوارٹرزراولپنڈی میں ہوئی،اس موقع پر ملک میں جاری آپریشن ردالفساد کے تحت استحکام آپریشنز کی پیش رفت پر بھی غور کیا گیا،اس کے علاوہ کور کمانڈرز کانفرنس میں میں ملکی سلامتی، لائن آف کنٹرول، ورکنگ باونڈری کی صورت حال، جیو اسٹریٹجک معاملات، آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائیوں اور ملکی استحکام سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں عسکری قیادت کا کہنا تھا کہ ملک میں امن و استحکام شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے ہے، کور کمانڈرز نے پائیدار امن کے لیے انسداد دہشت گردی آپریشنز جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔