اسلام آباد : 2014 کے دھرنوں کے پیچھے لندن پلان تھا،ایک نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پور نے اعتراف کرلیا۔
انٹرویو میں خرم نواز گنڈا پور کا کہنا تھا کہ لندن میں طاہرالقادری سےچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان، پرویز الہیٰ اور چوہدری شجاعت حسین نے ملاقات کی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان کی حکومت کے خلاف ایک تحریک چلائی جائے گی تاکہ حکومت کو ہٹایا جا سکے۔
خیال رہے کہ ماضی میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان لندن پلان کی حقیقت سے انکار کرتے رہے ہیں،
جبکہ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے بھی لندن پلان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ لندن پلان کی کوئی حقیقت نہیں ہے، یہ حکومت کا پروپیگنڈا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں ملاقات سے انکار نہیں کروں گا، کیا سیاسی رہنما آپس میں ملتے نہیں ہیں؟۔