اسلام آباد :سینیٹر رضا ربانی نے تیسرے ملک ( سعودی عرب)کو سی پیک میں شامل کرنے پر سوال اٹھاتےہوئے کہاکہ سی پیک میں تیسرے ملک کو شامل کیا جارہاہے کیا پارلیمان کو اعتماد میں لینا لازمی نہيں تھا؟۔
اس کے علاوہ نیشنل پارٹی کے حاصل بزنجو کا سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سعودی عرب کے گوادر میں آئل ریفائنری لگانے اور ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری کی بات سامنے آئی ہے۔
انہوں نے استفسار کیا سعودی عرب کے پاس مائننگ کی کیا مہارت ہے؟سینیٹر حاصل بزنجو نے الزام عائد کیا کہ بلوچستان کے فیصلے وفاقی حکومت کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومتی وضاحت تک پارلیمنٹ کے باہر ہر روز ایک گھنٹے دھرنا دیں گے۔