اسلام آباد: بلوچستان کے امن وامان اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کوئٹہ میں بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس رواں ہفتے ہی کوئٹہ میں ہونے کا امکان ہے جس میں کئی اہم فیصلے متوقع ہیں۔
وزیراعظم عمران خان دورہ کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کے ارکان سے بھی ملاقات کریں گے۔یاد رہے کہ بلوچستان میں تحریک انصاف نے بلوچستان عوامی پارٹی کے ساتھ مل کر اتحادی حکومت بنائی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے جام کمال کو وزیراعلیٰ بنایا۔