اسلام آباد: ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتےہوئے کہاکہ پوری عوام وزیراعظم ،وزرااعلیٰ کی جھونپڑیوں کی تلاش میں ہیں ، انہوں نے کہاکہ حکومت ہرروز ایک نیا تماشا کرتی ہے ،یہ حکومت ہے یا انکل سرگم کاپتلی تماشاہے۔
اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سادگی کےپیکر وزیراعظم کے بارے میں توقع تھی اونٹ پرسعودی عرب جائینگے، سی پیک سمیت کئی اہم منصوبوں کی گرانٹس ختم کردی گئیں، لگتاتھا بچت کی رقم ،فنڈز،تعلیم، صحت،بنیادی سہولیات کے منصوبوں پرخرچ ہونگے،مداری کی جادوکی ٹوپی سے وہی نکلا جو صبح ہونے پر نکلتا ہے،
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہاکہ ویراعظم ،گورنرہاوسز و دیگر سرکاری اداروں کے اخراجات ختم کرنے کااعلان کیاگیاکہاجارہاتھاکہ کوئی انقلاب آنے والا ہے۔