اسلام آباد: وزیر اعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدر کے ہیلی کاپٹر پر بھارتی فائرنگ کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پرمنظور کرلی گئی ۔اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے صدر اور قائد حزبِ اختلاف شہبازشریف نےقومی اسمبلی میں قرارداد پیش کی جس کے بعد متفقہ طور پر قرارداد کو منظور کرلیا گیا۔
قرارداد میں کہا گیا کہ نجی ہیلی کاپٹر پر فائرنگ بھارتی فورسزکی مقبوضہ کشمیر میں جاری ریاستی جارحیت کا نمونہ ہے، جس کی ایوان مذمت کرتا ہے، بھارتی فورسز کی فائرنگ عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سویلین ہیلی کاپٹر پر بھارتی فائرنگ ریاستی حملہ ہے، عالمی ادارے بھارتی جارحیت کا نوٹس لیں۔
قرارداد کی منظوری کے بعد وزیر مملکت برائے پارلیمانی امورنے کہاکہ آج پاکستانی قوم ایک ساتھ پیغام دے رہی ہے کہ بھارتی فورسز نے وزیر اعظم آزاد کشمیر پر نہیں پورے پاکستان پرحملہ کیا جس کا ہم بھرپورجواب دینے کی ہمت اور صلاحیت رکھتے ہیں۔