کوئٹہ:بلوچستان کے علاقے قلات سے مستونگ اور شاہ نورانی خود کش حملوں میں ملوث5 دہشت گر دوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں نےافغانستان میں موجود ساتھی کا نام بھی بتا دیا ہے، فاروق بنگلزئی نامی یہ دہشتگرد خود کش بمبار فراہم کرتا ہے۔ گرفتار دہشت گرد حساس ادارے سے مقابلے میں مارے جانے والےدہشت گرد ہدایت اللہ کے ساتھی ہیں۔
یاد رہے کہ رواں سال 13 جولائی کو بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ہونے والے خود کش حملے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما نوابزادہ سراج رئیسانی سمیت کم از کم 149 افراد شہید اور 186 زخمی ہو گئے تھے۔