اسلام آباد : وفاقی کابینہ میں ایک مرتبہ پھرتوسیع کا امکان ہے، پانچ سے چھ نئے وزراء حلف اٹھائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی وفاقی کابینہ میں ایک بار پھر توسیع کا امکان ہے ، 5 سے 6نئے وزراء رواں ہفتے حلف اٹھائیں گے، جن میں محمد میاں سومرو، اعظم سواتی، علی امین گنڈا، زرتاج گل اور فیصل واوڈا شامل ہوں گےجس کی سمری تیار کرلی گئی ہے۔
خیال رہے وفاقی کابینہ کے وزراء کی اس وقت کُل تعداد 28 ہے۔
ذرائع کے مطابق محمد میاں سومرو کو نجکاری کاقلمدان ملنے کا امکان ہے، اعظم سواتی کو وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا قلمدان دیا جائے گا جبکہ علی امین گنڈا پور وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان ہوں گے
ذرائع کے مطابق زرتاج گل اور فیصل واوڈا کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، زرتاج گل کو وزارت مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی کا قلمدان ملے گا۔