رانا مشہود اسٹیبلشمنٹ کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،فیاض الحسن

لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مسلم لیگ ن کےرہنما رانا مشہودکے بیان پر ردعمل دیتےہوئے کہاکہ رانا مشہود شہباز شریف کی شہ پر اسٹیبلشمنٹ کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مسلم لیگی رہنما رانا مشہود کے بیان پر ردعمل میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ رانا مشہود نے عوام کے ذہنوں میں 2018ء کے الیکشن کو مشکوک بنانے کی کوشش کی ہے۔

دوسری جانب مخدوم جاوید ہاشمی نے رانا مشہود کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سویلین حکومت کے معاملات میں مداخلت نہ کی جائے، رانا مشہود نے ویسے ہی یہ کہہ دیا ہو گا کہ ہم سب کا تعلق اسٹیبلشمنٹ سے ہے