رانا مشہود کے کچھ بھی کہنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا،وزیر اطلاعات کا ردعمل

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے رانا مشہود کے بیان پر ردعمل دیتےہوئے کہاکہ رانا مشہود کو کیا پتہ کہ کیا مذاکرات ہوئے؟ان سے تو زمینوں پر قبضے سے متعلق پوچھا جائے، تھانیداروں اور پٹواریوں سے متعلق پوچھا جائے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی خسرو بختیار نے پریس کانفرنس کرتےہوئے کہاکہ رانا مشہود کے کچھ بھی کہنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

فواد چوہدری کا مزید کہناتھاکہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی اثاثوں کی نیلامی کا بڑا فیصلہ آیا ہے، حکومت وہی کرے گی جو چوروں کے ساتھ کیا جاتا ہے، یہ عوام کا پیسہ تھا انہیں کو واپس لوٹایا جائے گا۔