آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات

راولپنڈی: سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ اور اردن کے شاہ عبداللہ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تین روزہ دورے پر اردن پہنچے ہیں جہاں انہوں نے اردن کے حکمران شاہ عبداللہ سے ملاقات کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اردن کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور پاکستان اردن کی جانب سے کسی بھی مثبت قدم کا خیر مقدم کرے گا۔

اس موقع پر شاہ عبداللہ نے سیکیورٹی اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دوطرفہ دفاعی اور سیکیورٹی تعلقات کیلئے خدمات پر آرمی چیف کو اعلیٰ فوجی اعزاز بھی عطا کیا گیا۔