لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے اپنے بیان کی تردید کردی ،نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود نےکہا کہ میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ کے بارے میںمیرے بیان کو سیاق وسباق کے برعکس پیش کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اس پوزیشن میں ہیں کہ پنجاب میں کوئی تبدیلی لا سکتے ہیں۔ ہم نے عوام کے ووٹوں کے ذریعے سیاست کی ہے۔
اس سے قبل انہوں نے ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسلم لیگ ن اور اداروں کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں، اگلے دو ماہ میں پنجاب میں ان کی حکومت ہو گی۔