مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے متنازع بیان پر رانا مشہود کی پارٹی رکنیت معطل کر دی ہے۔
ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ رانا مشہود سے بازپرس کے لیے 3 رکنی خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ راجا ظفرالحق،ایاز صادق اورراناتنویرپر مشتمل کمیٹی تحقیقات کرے گی، کمیٹی 2ہفتے میں تحقیقات کرکےسفارشات کے ساتھ رپورٹ دے گی۔
واضح رہے ایک انٹرویو میں رانا مشہود نے کہا تھا کہ ن لیگ سے اسٹیبلشمنٹ اوراداروں کے معاملات بہت حد تک ٹھیک ہوچکے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہاتھاکہ اداروں کے تھنک ٹینک کو احساس ہوتا جارہا ہےکہ شہباز شریف وزیر اعظم کے لیے بہترچوائس تھے۔