لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو جمعہ کو طلب کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے صاف پانی اسکینڈل میں شہباز شریف کو جمعہ کی صبح 11 بجے طلب کیا ہے۔
سابق وزیر اعلٰی پنجاب اس سے قبل صاف پانی کمپنی اسکینڈل میں بھی نیب میں پیش ہو چکے ہیں۔نیب نے شہباز شریف کو 2 کیسز میں بیان قلمبند کرانے کیلئے کل طلب کرلیا
یاد رہے کہ نیب پنجاب نے شہباز شریف کو 20 اگست کی صبح 11 بجے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم میں بیان ریکارڈ کرنے کے لیے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔
اس کے علاوہ نیب 56 کمپنیز کرپشن کیس میں کروڑوں روپے کی کرپشن پر پہلے ہی تحقیقات کر رہا ہے۔
نیب نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم کیس میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی اور سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کو بھی گرفتار کر رکھا ہے۔