تجاوزات آپریشن میں شاہ محمود قریشی کے ڈیرے کی صفائی

لاہور: قبضہ گروپوں اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوسرے روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ڈیرے کے باہر فرش اور سیڑھیاں توڑ دی گئیں۔
صوبائی حکومت کے قبضہ گروپوں اور تجاوزات کے خلاف آپریشن ’کلین اَپ‘ کے دوسرے روز لاہور کے علاقے ہربنس پورہ اور سبزہ زار میں کارروائی کی گئی۔
سبزہ زار ٹرک اسٹینڈ پر بنے پختہ اسٹرکچر کو گرایا گیا جب کہ آپریشن میں ایل ڈی اے، میونسپل کارپوریشن اور والڈ سٹی کی ٹیمیں شریک تھیں۔
ملتان میں بھی انتظامیہ نے 200 کنال سے زائد سرکاری اراضی واگزار کرائی جب کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ڈیرے کے باہر کا فرش اور سیڑھیاں توڑ دیں۔