اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس کے دوران کئی فیصلوں کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا جس میں ترکی کے تعاون سے نیشنل اسکل یونیورسٹی کے معاہدے سمیت دیگر اہم فیصلوں کی منظوری شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور جاپان میں تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں ایم ایو یوز کی منظوری، مانٹری اینڈ فسکل پالیسی بورڈ میں ماہرین کو شامل کرنے اور ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس کے لیے میجر جنرل عارف کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کو تعیناتیوں کے اختیارات دینے کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔