اسلام آباد: شریف خاندان کیخلاف ریفرنسز سننے والے ججز محمد بشیر اور ارشد ملک سےڈی جی نیب راولپنڈی کی ملاقات کی،
ملاقات کے موقع پر پاناما پراسیکیوشن ٹیم کے سپروائزر اور نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی بھی موجود تھے۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی عرفان منگی نے اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں احتساب عدالت کے دونوں ججز محمد بشیر اور ارشد ملک سے ملاقات کی ،
ملاقات میں شریف خاندان کے خلاف کیسز سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات کےبعد نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئےڈی جی نیب نے بتایاکہ ’ہمیں ادھر مسئلہ ہیں، تفتیشی افسران کے آفس کا مسئلہ ہے، ہمارے وکیلوں کا یہاں چھوٹا سا کمرہ ہے اور اےسی کا بھی مسئلہ ہے؟
عرفان منگی نے بتایا کہ ہمارا کام کوئی بھی نہیں رہا، پاناما ختم ہوگیا ہے، اب تو ہم ان مقدمات میں گواہ بھی نہیں رہے، اب جو بھی کرنا ہے عدالتوں نے ہی کرنا ہے۔